ریاض،29اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نےعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے آخری سیشن سے خطاب میں اپنی گفتگو کے آغاز پر ہی غزہ کی صورتحال پر بات کی جس پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔
وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ غزہ میں مستقل امن قائم کئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔وزیراعظم کی غزہ کے حوالے سے بات پر عالمی اقتصادی فورم کا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، اشیائے ضرورت درآمد نہ ہو سکیں۔