سکھر،30اپریل(اے پی پی): اروڑ یونیورسٹی آف آرٹ، آرکیٹیکچر، ڈیزائن اور ہیریٹیج نے ملک کی تین آرٹ یونیورسٹیوں کے ساتھ مشترکہ تعاون کے معاہدہ پر دستخط کیے ہیں۔ اس مشترکہ تعاون کے معاہدے میں شامل یونیورسٹیوں میں نیشنل کالج آف آرٹس لاہور، انڈس ویلی اسکول آف آرٹ اینڈ آرکیٹیکچر کراچی، شہید اللہ بخش سومرو یونیورسٹی آف آرٹ، ڈیزائن اینڈ ہیریٹیج جامشورو اور اروڑ یونیورسٹی آف آرٹ ڈیزائن اینڈ ہیریٹیج سکھر شامل ہیں، NISA نامی اس مشترکہ تعاون کے معاہدے کا مقصد پاکستان میں آرٹ، ڈیزائن اور فن تعمیر کی تعلیم کو فروغ دینا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر زاہد حسین کھنڈ، وائس چانسلر اروڑ یونیورسٹی سکھر، جن کی کوششوں سے یہ تعاون کا معاہدہ طے پایا۔
اس مشترکہ تعاون کے معاہدے میں، تعاون نے اساتذہ اور طلباءکے تبادلے (ایکسچینج) پروگرامز، کورسز، ٹریننگ، کانفرنسز، سمپوزیم وغیرہ، مطبوعات، کیریئر کی ترقی، نصاب اور دیگر تعلیمی سہولیات وغیرہ پر اتفاق کیا ہے، اس مشترکہ تعاون کے معاہدے سے چاروں یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور طلبہ کو کافی فائدہ پہنچے گا۔