صدر آصف علی زرداری سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد کی ملاقات

26

 

کراچی، یکم مئی (اے پی پی ): صدر آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے بدھ کو یہاں وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ایم کیو ایم کی قیادت نے آصف علی زرداری کو دوسری بار صدر پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال کے ساتھ پارٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بھی شامل تھے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ حکومتی امور کی انجام دہی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا جائے گا۔ایم کیو ایم کے وفد نے صدر کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔