ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ،محکمہ موسمیات

17

اسلام آباد،03 مئی (اے پی پی): محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا،شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی پنجاب میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں شام/رات میں آندھی/جھکڑ چلے گی۔

گزشتہ چوبیس  گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک/مطلع جزوی ابر آلود جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہا تاہم شمالی بلوچستان میں چند مقاما ت پر ہلکی بارش/بونداباندی ہوئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق مٹھی میں  42، سکھر،جیکب آباد،دادواور لسبیلہ میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔