پشاور، 3مئی (اے پی پی): ضلع خیبر کے علاقہ لنڈی کوتل میں عالمی یوم آزادی صحافت کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جو لنڈی کوتل پریس کلب ڈسٹرکٹ خیبر میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی پیمرا امجد آفریدی تھے، جبکہ تقریب میں مختلف سیاسی سماجی و مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔
ڈی جی پیمرا امجد آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پیمرا کیساتھ 200 سیٹلائٹ چینل لائسنس یافتہ ہیں، جبکہ پیمرا کے لئے ڈاریکٹیوز وفاقی حکومت سے آتے ہیں۔
ڈی جی پیمرا امجد آفریدی نے مزید کہا کہ پاکستان میں سنسرشپ کوڈ آف کنڈکٹ ڈس انفارمیشن کی شکل میں ہے، تاہم خیبرپختونخوا اور قبائلی صحافیوں کو کافی چیلنجز درپیش ہیں۔
تقریب سے دیگر سینئر صحافیوں نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی اضلاع میں 17 صحافیوں نے دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کیا ہے، اسلئے درخواست کرتے ہیں کہ حکومت قبائلی صحافیوں کو تحفظ فراہم کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لنڈی کوتل جغرافیائی لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل علاقہ ہے اور دو ممالک کو ملانے والی تحصیل لنڈی کوتل پریس کلب جیسے ادارے اور بنیادی حقوق سے محروم ہے ۔