پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مظفرگڑھ میں صحت دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن

31

مظفرگڑھ، 08 مئی (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مظفرگڑھ میں صحت دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن،اچار یونٹس،سویٹس اینڈ بیکرز سمیت 10 فوڈ پوائنٹس جبکہ 9 دودھ بردار گاڑیوں کی انسپکشن،1 ہزار 110 کلو فنگس زدہ اچار، 200 لیٹر ملاوٹی دودھ، 60 لیٹر غیر معیاری جوس، 4 کلو ممنوعہ اجزاء تلف کر دئیے۔

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر اچار یونٹس، بیکریز، ڈیری شاپس کو 2 لاکھ 26 ہزار روپے کے جرمانے عائد کر دیئے گئے۔من بائی پاس پر فنگس زدہ اچار کی سٹوریج پر اچار پروڈکشن یونٹ کو 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔اسی طرح مٹھائی کی تیاری میں کھلے اجزاء کی ملاوٹ پر جتوئی میں 4 بیکریوں کو 74 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔اس کے علاوہ غیر معیاری دودھ کی فروخت پر پل جار راتھیب جتوئی میں 3 ملک شاپس کو 57 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔مزید سوڈا واٹر کی تیاری میں مصنوعی فلیورز کی ملاوٹ کرنے پر رام پور جگی والا میں سوڈا واٹر فیکٹری کو 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ خوراک کی تیاری میں ملاوٹ اور جعل سازی کرنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔