صدر مملکت آصف علی زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس روانہ ہو گئے

26

اسلام آباد،8مئی  (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس روانہ ہو گئے۔صدر مملکت کو گورنر بلوچستان جعفر خان مندو خیل اور وزیر اعلیٰ میر سرفراز احمد بگٹی نے الوداع کیا۔

 صدر مملکت کو دورے کے دوران بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ صدر آصف علی زرداری نے دورے میں بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل کے عزم کا اعادہ کی۔