کامن ویلتھ انٹرپرائز اینڈ انویسٹمنٹ کونسل کی جانب سے دی گئی تجاویز پر عمل کرنے سے تجارت کو مزید فروغ حاصل ہوگا؛ جام کمال خان

12

اسلام آباد،9مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ  کامن ویلتھ انٹرپرائز اینڈ انویسٹمنٹ کونسل کی جانب سے تجارت  کو بڑھانے کے لیے  دی گئی تجاویز  پر عمل کرنے سے تجارت کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار   انہوں نے  کامن ویلتھ انٹرپرائز اینڈ انویسٹمنٹ کونسل کی چیف ایگزیکٹو روزی گلیزبروک سے ملاقات میں کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور دولت مشترکہ کے نجی شعبے کے شراکت داروں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے نیٹ ورک کو بڑھانے اور 2024 اور 2025 میں ہونے والی عالمی تجارتی اور کاروباری تقریبات میں شرکت کے لیے ممکنہ تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیر تجارت نےکامن ویلتھ انٹرپرائز اینڈ انویسٹمنٹ کونسل کی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ باہمی تعاون فائدہ مند ثابت ہوگا۔