ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ، تیز ہوائیں بھی چلیں گی

13

اسلام آباد،11 مئی(اے پی پی):ہفتہ کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔ تاہم بعداز دوپہر خیبر پختونخوا ،بالائی /مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی / چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقوں میں بھی تیز ہوائیں / جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب ، اسلام آباد ، کشمیر، بارکھان اور قلات میں تیز ہواؤں /آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہا۔

سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں دیر (بالائی 21)، کاکول 07، کالام 06، میرخانی 04، بنوں 03، چترال 01، ڈی آئی خان (ایئرپورٹ 01)۔ پنجاب میں سرگودھا 20، نور پور تھل 19، اسلام آباد (سٹی 16، سید پور 10، گولڑہ 08، بوکرا 07)، جوہرآباد 15، راولپنڈی (چکلالہ 14، کچہری 11، شمس آباد 05)، فیصل آباد 07، بھکر 06، مری 05 لیہ، ساہیوال 04، قصور، شیخوپورہ 03، ڈی جی خان (سٹی 03)، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 03)، لاہور (سٹی 02 اور ایئرپورٹ 01)، چکوال 02، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ 01۔کشمیر میں راولاکوٹ 20، کوٹلی 15، گڑھی دوپٹہ 05، مظفرآباد (ایئرپورٹ 04 اور سٹی 03)  بلوچستان:

میں بارکھان اور قلات میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گرشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق جیکب آبادمیں 48 ، لاڑکانہ47، دادو میں 46 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔