ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی ،دیگر اضلاع میں موسم گرم رہے گا

23

اسلام آباد،12 مئی(اے پی پی):اتوار کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا،تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھیاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقوں میں بعداز دوپہر تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا تاہم خیبرپختونخوا ،بالائی/وسطی پنجاب ، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں مالم جبہ 27، میر کھانی 26، کالام 23، چترال 16، دروش 15، پاراچنار 14، دیر (بالائی 10، زیریں 09)، پٹن 08، سیدو شریف 05، ڈیرہ اسماعیل خان (شہر 02، ایئرپورٹ 01) ، بالاکوٹ، چراٹ 01،گلگت بلتستان: چلاس 11، بگروٹ 06، گلگت 05، گوپس 02۔کشمیر میں گڑھی دوپٹہ، راولاکوٹ 10،پنجاب: لیہ 08، حافظ آباد 05، لاہور (سٹی 04، جیل روڈ، پانی والا تالاب، لکشمی چوک 03، مغل پورہ، گلبرگ، گلشن راوی، ایئرپورٹ 01)، جھنگ 04، جوہر آباد 03، گجرات، سرگودھا 02، چکوال، گوجرانوالہ، نور پور تھل، اوکاڑہ، شیخوپورہ، سیالکوٹ ایئرپورٹ 01۔بلوچستان: ژوب میں 05 ،اسلام آباد میں (سید پور 05) ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق تربت میں 44،بہاولپور،جیکب آباد،خیرپور اور روہڑی میں 42ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔