ڈبلن، 13 مئی(اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے والے کپتان کا اعزاز حاصل کرنے پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو خصوصی شرٹ کا تحفہ پیش کیا۔ بابر عظم نے بطور کپتان 45 واں ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر یہ سنگ میل حاصل کیا۔
چیئرمین پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے پر شاہین آفریدی کو بھی خصوصی شرٹ کا تحفہ پیش کیا۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ میں ایک اہم سنگ میل عبور کرنے پر بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو مبارکباد دی۔