اسلام آباد 13 مئی ( اے پی پی ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مستحکم اور ترقی یافتہ پاکستان کی تعمیر سے وابستہ تمام افراد کا احترام ضروری ہے، ملکی مفادات کے خلاف کام کرنے والوں کا قانون کے کٹہرے میں احتساب کیا جائے گا۔
پیر کو یہاں قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے گزشتہ سال 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملے اور شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیا۔ وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے واقعات کا مقصد ملک کو کمزور کرنا ہے اور یہ ایک سانحہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔