ہم آئین اورقانون کی حکمرانی کیلئے کوشاں رہیں گے ؛ عمر ایوب خان

99

 

اسلام آباد،13مئی  (اے پی پی):قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ ہمیں آئین و قانون کی بالادستی کیلئے ووٹ ملا ہے، ہم آئین اورقانون کی حکمرانی کیلئے کوشاں رہیں گے، تمام ادارے  اپنے دائرہ کار میں کام کریں تو پاکستان ترقی کرے گا۔

قومی اسمبلی میں صدارتی خطاب پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے حاکمیت رب العزت کی  اور اس کے بعد پاکستان کے عوام کی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر کوئی آئین کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس پر آرٹیکل چھ کا اطلاق ہوتا ہے، آئین اس معاملے میں بہت واضح ہے، آئین  میں ہر ادارے کی حدود واضح طور پر درج ہیں، اگر تمام ادارے پاکستان کی سالمیت کے لیے اپنے دائرہ کار میں کام کریں تو پاکستان ترقی کرے گا۔