وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر بلوچستان جعفر خان مندو خیل کی ملاقات

21

 

اسلام آباد،14مئی  (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر بلوچستان جعفر خان مندو خیل نے منگل کو یہاں  ملاقات  کی۔ جعفر خان مندو خیل کو گورنر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں صوبہ بلوچستان کے امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔