ملتان؛شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے سٹیزن کمپلینٹ منیجمنٹ سسٹم لانچ کردیا گیا

14

ملتان، 15 مئی (اے پی پی ): شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے سٹیزن کمپلینٹ منیجمنٹ سسٹم لانچ کردیا گیا،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے جدید آن لائن کمپلینٹ پورٹل کا افتتاح بھی کیا ۔

 ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر کی صدارت میں فارمز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کا اجلاس منعقد ہوا ۔رضوان قدیر نے کہا کہ  پورٹل کے ذریعے شہریوں کی درخواستوں پر تمام محکمے فوری ایکشن لینگے اور درخواستوں پر فوری ریلیف نہ فراہم کرنے والوں کا ڈیٹا پورٹل پر نمایاں ہوگا اور نجی سیکٹر انفراسٹرکچر ،صاف پانی کی فراہمی سمیت مختلف منصوبوں میں تعاون فراہم کررہا ہے۔

انہوں نے کہا  کہ ویسٹ کولیکشن اور واٹر پیوریفکیشن پلانٹس کیلئے فارمز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن سے ملکر کام کرینگے اور تمام افسران پورٹل پر موصول شکایات کے ازالے کے پابند ہونگے۔انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس اور ریلیف فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔

اس موقع  پرکنٹری ہیڈ ڈبیلو ایچ ایچ عالیہ جمشید،سی ای او ایف ڈبلیو او غلام مصطفیٰ،تنویر نانڈلہ اور میاں توقیر بھی موجود تھے۔