ضلع حب اور لسبیلہ میں تجاوزات اور فٹ پاتھ کلئیر کرنے کیلئے آپریشن شروع

29

حب، 16 مئی(اے پی پی): ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حب اور لسبیلہ میں تجاوزات اور فٹ پاتھ کلئیر کرنے کیلئے دونوں اضلاع کے چیف افسران کی معاونت سے آپریشن شروع کردیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر حب محمد علی درانی اور چیف افسر حب سید سلیم شاہ کی سربراہی میں ٹیم نے ضلع حب میں مین آر سی ڈی روڈ کراچی ٹو کوئٹہ اور گوادر قومی شاہراہ جبکہ اے ڈی سی لسبیلہ سید یاسین اختر کی زیر نگرانی میں آرسی ڈی ہائیوے لسبیلہ سے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔انتظامیہ کی جانب سےٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے اور فٹ پاتھ پر ناجائز قابضین ریڑھی بانوں، کیبن مالکان کے خلاف ایکشن لیکر روڈ ٹریفک کیلئے کلیئر کرادیئے گئے ہیں اور دوران آپریشن ناجائز تجاوزات قائم کرنے والے  متعدد قابضین کو حراست میں لے کر جیل منتقل کردیا گیا ہے۔