خیرپور؛سندھ یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے ہیٹ اسٹروک کیمپ کا انعقاد

40

خیرپور،16مئی(اے پی پی):شدید گرمی کی لہرمیں اضافے کے بعدسندھ یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے ہیٹ اسٹروک کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر غلام نبی سولنگی، مختیار کار خیرپور عبدالحکیم دھاریجو نے مزدوروں اور عوام میں ہیٹ اسٹوک کیمپ کا افتتاح کیا اور جوس، پانی کی بوتل اور شربت تقسیم کیے۔

کیمپ میں جہاں عوام کو گرمی کی شدت میں سہولیات کی فراہمی کے لئے پینے کا ٹھنڈا پانی اور دیگر ٹھنڈے مشروبات و پنکھے کی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہے،عوام ہیٹ اسٹروک سے بچاؤکے لئے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔