ملتان، 16 مئی (اے پی پی ):تعلیم سے محروم بچوں کا معیاری نجی سکولوں میں پڑھانے کا خواب پورا ۔ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی، پرائیویٹ سکولز اتھارٹی کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔سکول نہ جانے والے بچے بچیوں کو پرائیویٹ سکولوں میں فری داخل کروا دیا گیا۔
کمشنر مریم خان نے کہا کہ پہلے فیز میں ملتان شہر کے 6 بچے بریٹن سکول میں داخل کروائے گئے ہیں، تمام بچے بچیوں میں یونیفارم، کتابیں، بستے وغیرہ بھی تقسیم کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اس سلسلے کو برقرار رکھنے کیلئے ڈویژنل،ضلعی لیول پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں یہ بچے پڑھ لکھ کر ملک کا نام روشن، ماں باپ کا سہارا بنیں گے۔
ڈی سی رضوان قدیر نے کہا کہ وطن عزیز کو ترقی کی طرف گامزن کرنے کیلئے ہر بچے کو تعلیم حاصل کرنا ہوگی ، تعلیم وطن عزیر کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ،مستحق خاندانوں کے ہونہار بچوں کو پرائیویٹ سکولوں میں مفت تعلیم فراہم کی جائے گی۔
تقریب میں والدین نے کمشنر مریم خان، ڈی سی کیپٹن (ر) رضوان قدیر کی کاوشوں کو سراہا ۔بستے، کتابیں، یونیفارم ملتے ہی بچوں کی خوشی دیدنی تھی۔