ملتان : جنوبی پنجاب میں سٹوڈنٹ کونسل الیکشن 2024  کیلئے انتخابی مرحلہ مکمل

81

ملتان16 مئی(اے پی پی ): جنوبی پنجاب کے سرکاری سکولوں میں سٹوڈنٹس کونسلز  الیکشن 2024ء کا انتخابی عمل مکمل ہو گیا ہے۔ انتخابات  میں طلباء و طالبات ” ہم مستقبل کے لیڈر”  کا عزم لیے شریک ہوئے۔

 پنجاب  سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  کی جانب سے جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع  میں دو ہزار سے زائد  گورنمنٹ ہائی سکولز اور اڑھائی ہزار  سرکاری  مڈل سکولز میں   سٹوڈنٹ کونسلز الیکشن 2024 کا انعقاد کیا گیا ۔

الیکشن  میں کم وبیش8 لاکھ 82 ہزار 561 طلباء و طالبات نےاپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔رواں برس سٹوڈنٹس کونسل الیکشن میں 1145طلباء وطالبات کےلیے صدرات، 12361 طلباء وطالبات نائب صدور، 14192 طلباء وطالبات جنرل سیکرٹریز اور 1508طلباء و طالبات کے لئے فنانس سیکرڑیز کی نشستوں پر انتخابات منعقد کرائے گئے۔

سٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات میں منتخب ہونے والے طالب علم عہدے داروں  کو مستقبل کے لیڈرز کی حیثیت سے اپنی سٹوڈنٹس کمیونٹی  کے مسائل سمجھنے  اور سکول منیجمنٹ  کے ساتھ مل کر  حل کرنے میں مدد ملے گی۔