اسلام آباد،16 مئی ( اے پی پی ):وفاقی وزیر برائے پٹرولیم ڈویژن ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک میں گیس کے کم پریشر کا حل تینوں اقسام کی گیس کا مرکب ہے،اس سے صارفین کو مکمل گیس کی فراہمی بھی یقینی ہو گی اور بلز بھی زیادہ نہیں ہوں گے۔جمعرات کو قومی اسمبلی میں عبدالقادر پٹیل اور دیگر کے کراچی کے پرانے علاقوں اور دیہاتوں بالخصوص کیماڑی،لیاری اور ملیر میں گیس کی بندش سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ان علاقوں میں گیس کا دباؤ کم ہے جس کی مختلف وجوہات ہیں۔ان تینوں گیسز کو اکٹھا کر کے صارفین کو بھرپور گیس فراہم کی جا سکتی ہے،عبدالقادر پٹیل، آغا رفیع اللہ، شہلا رضا اور شرمیلا فاروقی کے سوال کے جواب میں ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ ملک کے غریب اور متوسط طبقے کا حق زیادہ ہے،ہمیں پہلے انہیں سہولیات دینی چاہیے۔کراچی کے جن پرانے علاقوں میں گیس کی کمی کا معاملہ اٹھایا گیا ہے اس کے قلیل المدتی حل کے لئے اراکین کے ساتھ بیٹھ کر اس کا حل نکالیں گے۔