سینٹرل ایشن والی بال چیمپئن شپ ، پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان فائنل کل کھیلا جائے گا

22

اسلام آباد،16مئی (اے پی پی): سینٹرل ایشن والی بال چیمپئن شپ کا فائنل کل پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان لیاقت جمنازیم پاکستان سپورٹس میں کھیلا جائیگا۔آج کھیلے گئے میچز میں پاکستان نے ایران کو 25-18، 23-25، 25-16، 25-20 پوائنٹس سے ہرا کر مقابلہ 3-1 سے اپنے نام کیا۔ اس سے قبل کھیلے گئے مقابلوں میں کرغزستان نے افغانستان کو (25-20، 25-20، 25-19) 3-0 سے ہرا کر تیسری پوزیشن کے میچ کے لیے کوالیفائی کر لیا جبکہ ترکمانستان نے سری لنکا کو  (25-22, 25-19, 25-19) پوائنٹس کے ساتھ 3-0 سے جیت کر کے  فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

 ترکمانستان اور پاکستان کے درمیان فائنل شام 4:30 بجے لیاقت جمنازیم میں کھیلا جائیگا۔