ایک بھی نوکری فروخت نہیں ہونے دیں گے، تمام تقرریاں  میرٹ پر کی جائیں گی؛ وزیراعلی بلوچستان

20

کوئٹہ، 16مئی(اے پی پی): وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے  بیوٹمز یونیورسٹی میں دو روزہ پاکستان لیٹریچر فیسٹیول کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک بھی نوکری فروخت نہیں ہونے دیں گے، تمام تقرریاں  میرٹ پر کی جائیں گی، یہ میرا وعدہ ہے کہ میں اپنے عہد  پر قائم رہوں گا، چاہے مجھے وزیراعلیٰ کا عہدہ ہی کیوں نہ چھوڑنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ نوکریوں کی فروخت میں جو بھی ملوث ہے انہیں کڑی سزا ملنی چاہیے۔

 تقریب سے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبد الخالق اچکزئی، وزراءسمیت ،انور مقصود، سہیل احمد اور عدنان صدیق سمیت نامور ادیبوں، فنکاروں اور صحافیوں نے بلوچوں بالخصوص نوجوانوں کو درپیش مسائل پر اپنے نقطہ نظر کا اظہار کیا۔