بہاولنگر، 17 مئی (ے پی پی):ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولنگر شازب سعید نے جمعہ کو ضلعی ہسپتال بہاول نگر ای فیسلیٹیشن سنٹر کا افتتاح کیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحب کا اس موقع پر کہنا تھا ای فیسلیٹیشن سنٹر کے ذریعے انصاف کی فراہمی جلد سے جلد ممکن ہو سکے گی اور ڈاکٹرز اپنا بیان کم سے کم وقت میں ریکارڈ کروا سکیں گے اور عدالتی کارروائی کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض منصبی کو بھی جاری رکھ سکیں گے۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ سینئر سول جج منظر حیات کھوکھر ۔ فوکل پرسن محمد عرفان ۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ندیم اکرم میڈیا کوآرڈینیٹر سیشن کورٹ محمد عباس دیگر متعلقہ افسران تھے۔