گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی ملاقات

32

لاہور، 18 مئی(اے پی پی): گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے ملاقات کی۔گورنر پنجاب نےاپنے ہم منصب کو گورنر ہاوس لاہور میں خوش آمدید کہا اور گورنر بلوچستان کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

گورنر پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں استحکام کے لیے اتحادی حکومت کو مضبوط بنانا اور اس کا چلنا بہت ضروری ہے، ملک کے وسیع تر مفاد میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سمیت تمام پارٹیوں کو ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے ایک پیج پر ہونا چاہیئے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کے معاشی اشاریے بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وفاق اور صوبے کے درمیان رابطے بہتر بنانے میں مثبت کردار ادا کروں گا۔

 گورنر بلوچستان نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کی بہتری, ترقی اور امن و امان ترجیح ہے