پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنانا،ہم سب کا مقصد ہے؛ سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا

17

لاہور،18 مئی (اے پی پی ): سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے کہا ہے کہ  پی سی بی سمیت ہم  سب کا ایک ہی  مقصد پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنانا ہے، آئی پی ایل کے دوران پی ایس ایل کروا کر اگر اچھے کھلاڑیوں کو زیادہ معاوضہ دے کر لایا جائے تو یہ  پی ایس ایل کے لیے بہترین ہو گا۔

لاہور اور اسلام آباد  اسپورٹس جرنلسٹس کے درمیان میچ کے موقع پر میڈیا سے گفتگومیں   سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے کہا کہ   پی سی بی ، فینز اور ہماری خواہش  ہے  کہ پی ایس ایل  ایک کامیاب لیگ بنے ، امید ہے کہ  پی سی بی کمرشلی طور پر پی ایس ایل کے ونڈو کے حوالے سے اچھا فیصلہ کرے گا۔

  عاطف رانا نے کہا کہ  اسپورٹس جرنلسٹس پاکستان کرکٹ کے اسٹیک ہولڈرز ہیں، انہیں ہمیشہ نظر انداز کیا گیا، ہماری کوشش ہو گی کہ اگلی بار کراچی کے صحافیوں کو بھی مدعو کریں، ہم نے گزشتہ پی ایس ایل میں ایک میچ اسپورٹس صحافیوں کے نام کیا تھا۔