تھرپارکر میں خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین مہم کا افتتاح

22

تھرپارکر،19 مئی (اے پی پی ):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تھرپارکر آصف علی خاصخیلی نے سول ہسپتال مٹھی میں بچوں کو ویکسینیٹر سے خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگا کر مہم کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھرپارکر ڈاکٹر لیکھراج نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ خسرو سے بچاؤ کی ویکسین  مہم 20 مئی سے 25 مئی 2024 تک جاری رہے گی، اس مہم کے دوران تھرپارکر کے تین تحصیل مٹھی، چھاچھرو اور اسلام کوٹ میں خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے جائینگے، اس مہم کے دوران تین تحصیلوں کے ایک لاکھ آٹھ ہزار سے زائد چھ ماہ سے پانچ سال کے بچوں کو ٹیکے لگانے کا ہدف ہے، اس کام کو سر انجام دینے کے لیے 180 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ان کی نگرانی کے لیے 34 سپروائزر مقرر کیے گئے ہیں جو مہم کے کام کی نگرانی کرینگے، اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر تھرپارکر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس تھرپارکر کے دفاتر کی ٹیمیں بھی نگرانی کرینگے۔