اسلام آباد،19 مئی (اے پی پی): وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی شبانہ روز کاوش کے نتیجے میں شمالی وزیرستان میں بمباری سے تباہ ہونے والے لڑکیوں کے سکول کی تعمیر نو کا کام مکمل ہونے کے بعد کل سے وہاں تعلیمی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کیا جا رہا ہے۔
وفاقی تعلیم کی وزارت نے ایک ہفتے کی ریکارڈ مدت میں سکول کو دوبارہ تعمیر کیا ہے جس کے بعد سکول کی تمام 120 طالبات کل صبح سےاپنی تعلیمی سرگرمیوں کی جانب واپس آ جائیں گی ۔
وزارت تعلیم کا یہ اقدام انتہا پسندی کے خلاف مزاحمت اور خاص طور پر قوم کی بیٹیوں کے لیے تعلیم فراہم کرنے کے پختہ عزم کی علامت ہے۔