ایشین ٹینس فیڈریشن 12 اینڈ انڈر ٹیم مقابلہ،پاکستانی ٹیم نے نیپال کو 3-0 سے شکست دی

18

اسلام آباد،21 مئی(اے پی پی):ایشین ٹینس فیڈریشن 12 اینڈ انڈر ٹیم مقابلہ جنوبی ایشیا کا ریجنل کوالیفائنگ ایونٹ کے دوسرے دن پاکستانی ٹیم نے شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان نیپال کو 3-0 سے شکست دے دی۔

 پہلے سنگلز میں راشد علی بچانی نے دلاکوٹی بشو بشیش کو3-6, -6-0 سے ہرایا. دوسرے سنگلز میں ایم شایان آفریدی نے گنوالی نشول کو -1-6، 1-6 سے شکست دی۔

 جبکہ ڈبلز میں شایان آفریدی اور ایم جنید خان نے دلاکوٹی بشو بشیش اور عالم شاہنواز کو 1-6, 1-6 سے شکست دی۔پاکستان کا مقابلہ کل سری لنکا سے ہوگا۔