سکھر،21مئی(اے پی پی) :ڈی آئی جی سید پیر محمد شاہ نے آج ڈی آئی جی سکھر رینج کا چارج سنبھال لیا۔ڈی آئی جی سید پیر محمد شاہ کو ڈی آئی جی آفس پہنچنے پہ پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی، ڈی آئی جی تمام ہیڈ آف برانچز سے ملے، جس کے بعد ہیڈ آف برانچز نے فرداً فرداً اپنا تعارف کروایا۔
ڈی آئی جی سید پیر محمد شاہ نے رینج آفس میں کرائم میٹینگ کی۔کرائم میٹینگ میں ایس ایس پی سکھر امجد شیخ ،ایس ایس پی خیرپور زبیر نظیر شیخ،ایس پی اسپیشل برانچ سکھر منیر کھوڑو،اے ایس پی سٹی خیرپور حسنین وارث،انچارچ سی ٹی ڈی سکھر عبدالقدوس کلوڑ ،اے ایس پی سٹی سکھر عثمان ،اے ایس پی میر پور ماتھیلو حامد ،ڈی ایس پی گمبٹ ملہیر خان اور ڈی ایس پی روہڑی فراز علی میتلو نے شرکت کی۔
ڈی آئی جی نے ہیڈ آف برانچز سے میٹینگ کی اور ان کی برانچ کے متعلق معلومات لیں اور ضروری ہدایات جاری کرنے کے ساتھ ساتھ کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل تک کے جونیئر افسران کی ویلفیئر کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا، ڈی آئی جی نے اپنے آفس آنے والے مرد و خواتین سائلین سے ملاقات کی اور انکے مسائل کے حل پر فوری احکاماتِ جاری کرتے ہوئے انکی ہر ممکن مدد و تعاون کے احکامات جاری کیے۔