سکھر؛سید خورشید احمد شاہ آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت تین جون تک ملتوی

28

سکھر،21مئی(اے پی پی):آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں سید خورشید احمد شاہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت کے جج ناصر الدین شاہ نے ریفرنس کی سماعت کی۔مختصر کارروائی کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 3 جون تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ سید خورشید احمد شاہ اور ان کے خاندان سمیت 13 افراد پر ایک ارب 23 کروڑ روپے آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس دائر ہے۔