دریا خان : فلڈ سیفٹی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بھر پور بہتری و تیاری کیساتھ فعال و متحرک رکھا جائے،ڈی سی علی اکبر بھنڈر

11

 

دریاخان،21مئی( اے پی پی  ) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے فلڈ سیفٹی اینڈ ریلیف پلان سے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کیے ہیں کہ ضلع میں فلڈ سیفٹی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بھر پور بہتری اور تیاری کے ساتھ فعال و متحرک رکھا جائے ۔ دریائے سندھ کے ساتھ بھکر سپر بند پر ہمہ وقی نگرانی کا عمل پوری مستعدی کے ساتھ برقرار رکھا جائے تا کہ دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے پر عوام کے جان و مال کو نقصانات سے محفوظ رکھا جا سکے ۔ انہوں نےان خیالات کا اظہار فلڈ سیفٹی اینڈ ریلیف پلان کے جائزہ کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر  اے ڈی سی ریونیو ظفرحسن نقوی، اسسٹنٹ کمشنرز  محکمہ،ہیلتھ زراعت،پولیس ،انہار، لائیوسٹاک ، ریسکیو 1122، ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کے چیف آفیسرز، فیسکو اور دیگر متعلقہ شعبوں کے افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اجلاس کا مقصد تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو حفاظتی انتظامات کے سلسلہ میں ضروری گائیڈ لائن مہیا کرنا ہے تا کہ فلڈ ایمر جنسی کی صورت میں عوام کے جان ومال کے تحفظ میں کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکموں کے انتظامات اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور اظہار اطمینان کرتے ہوئے اس امر کی بطور خاص تاکید کی کہ جملہ حفاظتی انتظامات کو مکمل ویجی لینس کے تحت مربوط انداز میں برقرار رکھا جائے ۔

ڈپٹی کمشنر  نے نشیبی علاقوں کیلئے موثر کور ریلیف کیمپس اور لائیوسٹاک ویکسی نیشن کے انتظامات یقینی بنانے کیلئے بھی ہدایات جاری کیں۔

 ڈپٹی کمشنر نے دریائے سندھ کے ساتھ واقع بھکر سپر بند پرواچ اینڈ وارڈ سسٹم پر عملدرآمد کیلئے محکمہ انہار کی مقامی انتظامیہ کوخصوصی احکامات جاری کئے۔