وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ملتان کی ثقافت کو اجاگر کرنے کی ہدایات جاری

22

 

ملتان 21 مئی (اے پی پی ) وزیر اعلیٰ  پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان کی صدیوں پرانی ثقافت اجا گر کرنےکے لیے والڈ سٹی کو  قلعہ کہنہ قاسم کی اپ گریڈیشن سکیم کے فوری آغاز  کی ہدایات جاری کیں ۔

اس موقع پر  والڈ سٹی  کے ڈی جی کامران لاشاری نے کہا کہ  مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے قلعہ کہنہ قاسم اور اطراف کی بحالی کیلئے 3 ارب روپے کے منصوبے  کا آغاز کیا گیا ہے

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر ملتان مریم خان نے کہا کہ پنجاب والڈ سٹی نے قلعہ کہنہ اور تاریخی عمارات کی اپ گریڈیشن کیلئے خصوصی پلان تشکیل دیا ہے اور سرکاری محکموں کو قلعہ کی حدود سے باہر منتقل کیا جائے گا اور تمام تعمیراتی منصوبوں کو خصوصی افراد کیلئے سہل رسائ کے قابل بنایا جائے اور ملتان میں صدیوں پرانی طرز تعمیر کےمطابق اولیاءکرام کے مزارات کی تزین و آرائش کا بھی  جاری ہے ۔ملتان ڈویژن کی کمشنر مریم خان نے کہا کہ  اولیاءا کرام کے مزارات ملتان کی شان اور اس خطے کی پہچان ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے لوگ روحانی سکون حاصل کرنے کے لیے  یہاں آتے ہیں ۔کمشنر نے کہا کہ صدیوں پرانے دربار سیاحوں کی خصوصی دلچسپی کا باعث ہیں

اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر عبدالجبار ، ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر، نجم الثاقب موجود تھے