فیصل آباد،21 مئی(اے پی پی ): آرپی او ڈاکٹر محمد عابد خان نےضلعی سربراہان سے میٹنگ کا انعقاد کیا۔سی پی او فیصل آباد کامران عادل،ایس ایس پی آپر یشنز، ٹاؤن ایس پیز جبکہ ضلعی سربراہان جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،چنیوٹ نے بذریعہ ویڈ یو لنک شرکت کی۔
اس موقع پر آرپی او ڈاکٹر محمد عابد خان نے ڈکیتی،راہزنی کی وارداتوں کو کنٹرول کر نے،جر ائم پیشہ افراد پر قابو پانے کے لیے موثر حکمت عملی تیار کر نے کے احکامات جاری کئے ۔ ڈاکٹر محمد عابد خان نے کہا کہ ضلعی سربراہان پینڈنگ مقدمات ہاؤس رابری میں ملوث ملزمان کو پکڑ نے کے لیے منظم لائحہ عمل تشکیل دیں ، منشیات فروشی کیخلاف مہم کو تیز کر نے کے احکامات جاری کیے ہاٹ سپاٹ پوائنٹ کو کلیئر کریں ۔انہوں نے کہا کہ بیک ٹریک کے ذریعے منشیات ڈیلرز کی گرفتاری عمل میں لائی جائے ، شاہراؤں کو محفوظ بنانے کے لیے گشت کے نظام کو موثر بنایا جائے،متحرک کریمنل گینگ پر قابوپا یا جائے۔
آرپی او ڈاکٹر محمد عابد خان نے کہا کہ فیسکو ٹیموں کیساتھ مل کر پولیس بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کر ے ،ملکی خرانہ کو نقصان پہنچانے والے بجلی چور کسی رعایت کے مستحق نہیں، فصلوں کی باقیات جلانے والوں کیخلاف بھرپور ایکشن لیاجائے ۔