راولپنڈی : 22 مئی (اے پی پی): وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایران کے ایک روزہ دورہ پر روانہ ہو گئے ہیں۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔