وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے

12

تہران،22مئی(اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے۔   تہران کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایران کے  وزیر برائے شاہرات و شہری ترقی  مہرداد بازرپاش نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

 نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔