پشاور، 23مئی(اے پی پی):خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اوقاف و مذہبی امورصاحبزادہ محمد عدنان قادری نے جمعرات کو ایرانی قونصلیٹ جنرل کا دورہ کیا اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی و دیگر متعلقہ حکام کی افسوسناک رحلت پر تعزیت کی۔
صوبائی وزیر عدنان قادری نے ایرانی سفارتکار حسین مالکی سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی و دیگر حکام کے حوالے سے تعزیتی تاثرات بھی ثبت کئے۔ انہوں نے اس موقع پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں خیبرپختونخوا حکومت، عوام اور علماء مشائخ ایرانی عوام کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کم مدت میں امت مسلمہ کی وحدت میں اہم کردار ادا کیا وہ عالمی ظالم و جابر طاقتوں کے خلاف ایک توانا آواز تھے۔