اسلام آباد، 23 مئی (اے پی پی ): بزم احباب قلم پاکستان کے زیر اہتمام اور اکامی ادبیات پاکستان کے اشتراک سے نو آموز قلم کارہ نیئرروحیل کے پہلے مجموعہ کلام “روشنی کے تعاقب میں” کی تعارفی تقریب جمعرات کو یہاں اکامی ادبیات پاکستان کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی ، تقریب کی صدارت افتخار عارف نے کی جبکہ مہمان خصوصی حسن عباس رضا تھے اور تقریب کی نظامت محمد اکبر خان نیازی نے کی۔