ہم افریقہ ڈےپاکستان، افریقہ کی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مناتے ہیں؛ڈائریکٹر جنرل آئی ایس ایس آئی سہیل محمود

19

اسلام آباد،24 مئی(اے پی پی ): ڈی جی آئی ایس ایس آئی سفیر سہیل محمود  نے کہا  ہےکہ آئی ایس ایس آئی کی جانب سے ہر سال افریقہ ڈے منانے کی روایت ہے اور یہ روایت افریقہ اور پاکستان کے درمیان قریبی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے آئی ایس ایس آئی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے افریقہ ڈے کے موضوع پر سیمینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ افریقہ کا دن منانا ہمیشہ افریقہ کی تاریخ، ثقافت اور بے پناہ صلاحیتوں کی عکاسی کرنے کا موقع ہوتا ہے، ہم اسے پاکستان، افریقہ کی شراکت داری کو اس کی تمام جہتوں میں مزید مضبوط بنانے کے لیے مناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افریقہ 54 آزاد ممالک پر مشتمل ہے، یہ 1.4 ارب لوگوں کا مسکن ہےاور اس سال کا ہمارا موضوع افریقہ میں امن، سلامتی اور خوشحالی میں پاکستان کا کردار ہے۔

ڈائریکٹر سنٹر فار افغانستان مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ آمنہ خان نے کہا کہ افریقہ کا دن افریقی براعظم کے اتحاد، ترقی اور ثقافتی تنوع کاجشن ہے،یہ افریقی براعظم کے ساتھ پاکستان کے مضبوط تعلقات بنانے کے لیے بھی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ہر سال افریقہ ڈے مناتے ہیں جو پاکستان اور افریقہ کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کو اجاگر کیا ہے۔

سیمینار میں شہریار اکبر خان،برگیڈیر فہد،ثاقب رفیق اور محمد حمزہ نے بھی شرکت کی۔