سکھر۔24مئی (اے پی پی) ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ و قونصل جنرل تھائی لینڈ نورت سنتروڈم نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ گزشتہ دس سال سے پاکستان سے تجارت جاری ہے،چاہتے ہیں مزید بہتری آئے گزشتہ ایک سال سے پاکستان میں ہوں،پہلی بار سکھر آیا ہوں بہت خوشی ہوئی ہے،سکھر گھوم کر اندازہ ہوا یہاں بہت سارے ترقیاتی کام ہوئے ہیں،میری کوشش ہے کہ یہاں کے نوجوانوں کو تعلیم اور صحت کے شعبے میں اسکالر شپ دلوائی جائے۔تعلیم اور صحت کے میدان میں اعلیٰ ڈگریاں حاصل کریں اور ملک و قوم کی خدمت کریں۔
سید کمیل حیدر شاہ نے بتایا کہ اسکالرشپ ،لائیبریری سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی ہے،تھائی قونصل جنرل نے یقین دہانی کرائی ہےاسکالر شپ، لائبریری سمیت دیگر چیزوں میں تعاون کریں گے،تھائی قونصل جنرل کو درخواست کی ہے صحافیوں کی ٹریننگ کے حوالے سے بھی اقدامات کئے جائیں۔