سکھر۔24مئی (اے پی پی)اروڑ یونیورسٹی آف آرٹ آرکیٹیکچر ڈیزائن اینڈ ہیریٹیج کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زاہد حسین کھنڈ کی خصوصی دعوت پر نارت سونٹروڈم (تھائی لینڈ کے قونصل جنرل) نے یونیورسٹی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل سید کامل حیدر شاہ ،کمشنر فیاض حسین عباسی ، ڈپٹی کمشنر محمد بخش الیاس راجہ دھاریجو اورچیئرمین ضلع کونسل عامر علی خان غوری شامل تھے۔
تھائی لینڈ کے قونصل جنرل نارت سونٹروڈم کو اروڑ یونیورسٹی کے قائم ہونے کے مقصداور 2023ءسے 2030ءتک کی حکمت عملی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
قونصل جنرل نے کہا کہ پہلی مرتبہ سکھر آیا ہوں اور اس ادارے کا بھی پہلا دورہ ہے۔ انہوں نے ادارے کی لیڈرشپ اور ادارے کی بھلائی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی۔ مستقبل میں اروڑ یونیورسٹی سے تھائی لینڈ کی یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون کا ارادہ ظاہر کیا۔ آخر میں مہمانوںکو یونیورسٹی کی سیر کروائی گئی۔