وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی وفاقی وزیرداخلہ اور وزیر توانائی سے ملاقات،بجلی کی لوڈشیڈنگ و دیگر مسائل بارے تبادلہ خیال کیا

22

 

اسلام آباد,26مئی (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے وزارت داخلہ میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور  وزیر توانائی اویس لغاری سے ملاقات کی ۔جس دوران  بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور دیگر مسائل بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔اتوار کو ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا کی موجودہ صورتحال ،بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل کے حوالے سے  گفتگو کی جس میں اہم پیش رفت ہوئی ۔