جوہرآباد، 26 مئی (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی خوشاب کی جانب سے ضلع بھر میں انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے عناصر کیخلاف جاری کارروائیؤں کے دوران سول لائن جوہرآباد میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے چھاپہ مار کر غیر معیاری جوسز اور منرل واٹر بنانے والی فیکٹری پکڑ لی۔ فیکٹری میں موجود 1160لیٹر غیر معیاری منرل واٹر 400لیٹر جوس 2300خالی بوتلیں اور جعلی پیکنگ میٹریل بھی ضبط کر لیا گیا۔ کارروائی غلط لیبلنگ مس برانڈنگ اور ممنوعہ اجزاء کے استعمال پر کی گئی جوسز کو سستے داموں مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا تھا اس دوران فیکٹری مالکان کے خلاف مقدمہ بھی درج کروایا گیا ہے۔