میرپورخاص تا میرواہ پیپلز بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا

15

 

میرپورخاص ،27 مئی (اے پی پی): پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے متحرک میئر میونسپل کارپوریشن میرپورخاص عبدالرؤف غوری نے عوام سے کیا ہوا ایک  اور وعدہ پورا کردکھایا،ضلع کونسل میرپورخاص کے چیئرمین میر انور علی خان تالپور نے میئر عبدالرؤف غوری اور کرن ھری رام کشوری لال  کے ہمراہ میرپورخاص تا میرواہ پیپلز بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کردیا،میرواہ واطراف کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،متعلقہ روٹ پر پہلی بس کی آمد پر نعروں سے استقبال کیا گیا۔

 اس موقع پر چئیرمین ڈسٹرکٹ کونسل میر انور علی ٹالپر اور مئیر عبدالرؤف غوری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی  نے ہمیشہ عوامی امنگوں کی  پاسداری کی ہے اور کرتی رہے گی ۔انہوں  نے  کہا کہ آج جرواری سے میرواھ گورچانی تک پیپلز بس سروس کا افتتاح اس بات کی گواہی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے عوام کے دیرینہ خواہش کو پورا کر دیا ہے۔

 مئیر عبدالرؤف غوری نے کہا کہ اس سے عوام کو سستی اور رعایتی سفری سہولیات میسر آئیں گی اور لوگ خوشی خوشی اپنی منزل تک پہنچ جائیں گے ۔

افتتاح کے موقعپر پیپلز پارٹی کے منتخب عوامی نمائندوں،ذمہ داران،کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔