ڈپٹی کمشنر مری کی قیادت میں  یوم تکبیر ریلی

20

مری، 28 مئی (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر مری کی قیادت میں  یوم تکبیر کےحوالے سے ریلی نکالی گئی۔ریلی جی پی او چوک سے مرحبا چوک تک نکالی گئی۔

ریلی میں ن لیگ کے مقامی قائدین سمیت سکول طلباءسرکاری ملازمین اورسیاح شریک ہوئے۔شرکاء نے یوم تکبیر کے حوالے سے بینرز اٹھا رکھے تھے۔