احمد پور شرقیہ میں 28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے ریلی

11

احمدپورشرقیہ، 28 مئی (اے پی پی): 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر مسلم لیگ ن اور انجمن تاجران کی جانب سے ایٹمی دھماکوں کی یاد تازہ کرنے کے لیے احمد پور شرقیہ میں ریلی نکالی گئی جس میں مسلم لیگ ن کے رہنما لالہ محمد اسلم قریشی، محمد ندیم قریشی، بابا کرم الہی، چوہدری محمد اشتیاق، مرکزی انجمن تاجران کے صدر حاجی محمد ارشد راجپوت، سیکرٹری جنرل افتاب خان ڈاہر، شیخ محمد عتیق، محمد اسلم راجپوت، محمد تنویر چوہان،منا قریشی اور ملک عثمان جنگو سمیت دیگر شہریوں نے شرکت کی،ریلی کے شرکا نے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد اور میاں نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگائے۔