پشین، 28 مئی ( اے پی پی):شہید شیر محمد گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پشین میں یوم تکبیر کے سلسلے میں واک اور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یوم تکبیر واک کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر پشین سلمان بلیدی نے کی جبکہ واک میں اساتذہ،سول سوسائٹی،انجمن تاجران،سکول کے بچوں نے حصہ لیا۔
تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر پشین سلمان بلیدی،شہید شیر محمد گورنمنٹ ہائی سکول پرنسپل عبدالستار،انجمن تاجران جنرل سیکرٹری سید عبدالباری آغا اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یوم تکبیر ایک تاریخی دن ہے جب بھارت کی جانب سے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 28 مئی 1998 کو پاکستان نے صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے مقام پر پانچ کا میاب ایٹمی دھماکےکیے اور اپنی بھر پور قوت کا مظاہرہ کیا اس دن کو یوم تکبیر کے نام سے موسوم کیا گیا ہے ہر سال کی طرح اس سال بھی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہے پاکستان کی سالمیت اور بقاء کےلیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔