ڈیرہ بگٹی، 28 مئی (اے پی پی):ملک کے دیگر شہروں کی طرح ڈیرہ بگٹی میں 28 مئی یوم تکبیر جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا یوم تکبیر کی مناسبت سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سیمینار کا انعقاد کیا گیا اور ریلی نکالی گئی جس میں سرکاری آفیسران۔سیاسی وسماجی رہنماؤں اور عام شہریوں نےبڑی تعدادمیں شرکت کی۔
ریلی گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول سے پاکستان چوک تک نکالی گئی،ریلی کےشرکا کی جانب سے فضا اللّه اکبر کی صداؤں سے گونجتی رہی۔ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے بلوچستان کے علاقے چاغی میں 6 ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کی دفاع کو دنیا کے سامنے ناقابل تسخیر بنایاپاکستان نے ایٹمی تجربات کرکےجنوبی ایشیا میں طاقت کاتوازن بحال کیا اور مسلم ممالک میں پہلی ایٹمی طاقت ہونے کا عزاز حاصل کیا۔