مسلم لیگ ن کی قیادت نے محسن پاکستان میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا؛حافظ حفیظ الرحمن

23

 

گلگت،28مئی(اے پی پی):سابق وزیر اعلی ٰو صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے  یوم تکبیر کے موقع پر اہم پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان سے حقیقی محبت اور اس کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے کیلئے ہر جزبے کی قربانی دینے والی مسلم لیگ ن کی قیادت  نے ملک اور قوم کو مشکل وقت سے نکالا،ملک اور قوم کو ایٹمی قوت بنانے کیلئے اللہ اکبر کے نعرے کا حقیقی جزبہ 28 مئی 1998 کو پوری دنیا نے دیکھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے محسن  پاکستان میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا اور اب ملک کو معاشی طاقت بنانے کے پر عزم جزبوں کے ساتھ میدان عمل میں کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 28 مئی1998 کے بعد  ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بن چکا،کھٹن حالات میں امید کی روشنیاں کھل کر نظر آرہی ہیں، پرامن گلگت بلتستان، خود دار، خودمختار اور خوشحال پاکستان ہماری منزل ہے۔