حب؛ صوبائی مشیر کی   ہدایت پر شہر بھر میں ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم

33

حب،29 مئی (اے پی پی ): صوبائی مشیر صنعت و حرفت بلوچستان میر علی حسن زہری کی احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ نے حب شہر میں مختلف جگہوں پر ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم کر دیئے ہیں ،  کیمپ میں گرمی کی شدت کے باعث شہریوں کو ٹھنڈا پانی، او آر ایس اور دیگر مشروبات پیش کی جا رہی ہیں  جبکہ کسی بھی شہری کی اچانک ہیٹ اسٹروک کی وجہ سےطبعیت خراب ہونے کی صورت میں ضلعی انتظامیہ حب کی جانب سے ہیٹ اسٹروک کیمپ میں گورنمنٹ جام غلام قادر سول ہسپتال حب  کے ڈاکٹروں کی  ٹیم موجود ہے  جو کسی بھی مریض کو فوری طبی امداد دینے کے لئے ہمہ وقت الرٹ ہیں حب عوامی حلقوں سول سوسائٹی اور سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے حب شہریوں کیلئے احسن اقدام پر صوبائی مشیر صنعت و حرفت بلوچستان میر علی حسن زہری نے حب شہریوں کا دل جیت لیا ہے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اصل حکمران ایسے ہوتے ہیں جو عوام کے بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ عوام کی صحت کا خیال بھی رکھتے ہیں۔