پاکستان خطے میں ہر طرح کی معاشی و اقتصادی سرگرمیوں میں دوسرے ملکوں سے مکمل تعاون کرےگا،عبدالعلیم خان

16

دوشنبے،29مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات،نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان  نے کہا ہے کہ پاکستا ن میں سنٹرل ایشیا کے” سلک روٹ کوریڈور” کی ڈیجیٹل لائزیشن پر کام کر رہے ہیں،پاکستان خطے میں ہر طرح کی معاشی و اقتصادی سرگرمیوں میں دوسرے ملکوں سے مکمل تعاون کرےگا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے  تاجکستان میں  انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب  کرتےہوئے کیا ۔   کانفرنس میں “یونائیٹڈ نیشن اکنامک اینڈ سوشل کمیشن فار ایشیا اینڈ پیسیفک” کے ممبر ممالک کے مندوبین نے شرکت  کی۔

وفاقی وزیر  عبدالعلیم خان نے کہاکہ پاکستا ن میں سینٹرل ایشیا کے” سلک روٹ کوریڈور” کی ڈیجیٹللائزیشن پر کام کر رہے ہیں،زیر تعمیر شاہرات میں بھی سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے” رائٹ ٹو مانیٹر” کا نفاذیقینی بنائیں گے،بین الملکی تجارت اس خطے کی ترقی کی ضامن، معیاری و کشادہ شاہرات کی تعمیر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان،چین، کرغزستان اور قازقستان پہلے ہی ٹرانزٹ معاہدے میں شامل ہیں۔ سینٹرل ایشیا کیلئے کراچی اور پورٹ قاسم کی طرح گہرے سمندر کی بندرگاہ گوادر بھی دستیاب ہے۔ پاکستان خطے میں ہر طرح کی معاشی و اقتصادی سرگرمیوں میں دوسرے ملکوں سے مکمل تعاون کرےگا اور  کہاکہ تجارتی راہداریوں کو عالمی معیار پر لانے اور دیگر ممالک سے منسلک کرنے کیلئے ہمہ وقت تیا ر ہیں۔

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسط ایشیائی ریاستوں کو پاکستان سے ہر طرح کی معاونت کی پیشکش کی۔ انہوں نے کہاکہ تاجکستان کی یہ عالمی کانفرنس دونوں ممالک کے مابین ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں کھولے گی اور کہا پاکستان آئندہ بھی ایسے مثبت فورمز کی حوصلہ افزائی کرےگا۔